پاکستان سے بات چیت ہونی چاہئے میں کشمیریوں کے ساتھ بات کرنے آیا ہوں:دنیشور شرما

سرینگر//پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا مرکزی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے مرکزی نمائندیدنیشور شرما نے کہاکہ میں کشمیریوں کے ساتھ بات کرنے کیلئے آیا ہوں تاہم حکومت کو پاکستان کے ساتھ بات کرنی چاہئے تاکہ سرحدوں پر امن و امان قائم ہوسکے۔ ایک موقر رو ز نامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکز کی جانب سے تعینات مذاکراتکار دنیشور شرما نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر امن و امان قائم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کو پاکستان کے ساتھ بھی بات کرنی چاہئے تاکہ امن و امان قائم ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ مجھے کشمیریوں کے ساتھ بات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اس لئے بھارت کی مرکزی حکومت کو پاکستان کے ساتھ اس ضمن میں بات کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ میں پاکستان نہیں جاسکتا ہوں یہ حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے کہ وہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت شروع کریں ۔(جے کے این ایس)