پروفیسر مٹو نے ’’ دی پیپل اِن نکسٹ ڈور ‘‘ کتاب کا اجرا کیا

جموں//وزیراعلیٰ کے صلاح کار پروفیسر امیتابھ مٹو نے آج ’’ دی پیپل اِن نکسٹ ڈور ‘‘ کتاب کا اجرا کیا جو پاکستان میں متعین سابق ہائی کمشنر ٹی سی اے رگھون کی تصنیف ہے اور جسے گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر میں منعقدہ کلسٹر یونیورسٹی جموں کی طرف سے تقریب میں جاری کیا گیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مٹو نے ٹی سی اے رگھون کے کارناموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس مصنف نے مستقبل کے لئے تعمیری کام انجام دے کر پیشہ وارانہ لوگوں کے لئے راہیں ہموار کی ہیں۔پروفیسر مٹو نے کہا کہ یہ کتاب ہندوستان ۔ پاکستان کے رشتوں کے بارے میں پچھلے 70برس کی تاریخ دہراتی ہے ۔وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر انجم بھسین نے پی سی اے رگھون کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے کہ ہم مختلف الفاظ استعمال کر کے اپنے تجربات کو خوبصورت انداز لوگوں کے سامنے پیش کریں لیکن ٹی سی اے رگھون نے بڑی کامیابی کے ساتھ یہ کام انجام دیا ہے۔