رومیش مراٹھا کی تصنیف کا اجرا

جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے آج رومیش مراٹھا کی کتاب ’’ تارتیں بادلو میں ایک شام ‘‘ کا اجرا کیاجو ان کی والدہ روپا وتی کی سوانح حیات پر لکھی گئی ہے ۔یہ تقریب ابھینو تھیٹر آڈیٹوریم منعقد ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایف سی سریش گپتا، سی ایف فاروق گیلانی ، سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی ، سٹیشن ڈائریکٹر اے آئی آر انجلی شرما، سی ایف ایسٹ سرکل خواجہ قمر الدین ، چیئرپرسن ، ایس ڈبلیو سی ،ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری و دیگر معززین اس موقعہ پر موجود تھے۔رومیش مراٹھا کی والدہ کی تیسری برسی پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے چودھری لال سنگھ نے کہا کہ رائٹرس ریاست کے تمدن و ثقافت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت فنکاروں اور مصنفوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے قبل دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے معروف فنکاروں نے بھجن پیش کئے۔