درج فہرست قبائل کے 1100بچوں کو نیم طبی کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی ذوالفقار نے قبائلی نوجوانوں میںہنرکی ترقی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے پرزوردیا

اڑان نیوز
جموں//خوراک، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے محکمہ کے افسروں اور انتظامی محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ قبائلی نوجوانوں کے لئے سکل ڈیولپمنٹ، نیم طبی کورسوں میں ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کے اقدامات کریںتاکہ اس طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔وزیر موصوف محکمہ صحت ، محکمہ قبائل و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔وائس چیئرمین سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف گجر بکروالس چودھری گلزار احمد کھٹانہ ،پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر پون کوتوال ، کمشنر سیکرٹری قبائلی امور کفایت حسین رضوی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔وزیر نے کہا کہ نیم طبی کورسوں میں 1100 شیڈول ٹرائب طلاب کو تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ قبائلی لوگوں کی کلہم ترقی کے مد نظر مختلف بہبودی و فلاحی سکیموں کی عمل آوری کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز جموں کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔