مرکزی سیکرٹری ، چیف سیکرٹری نے ایس بی ایم ۔ گرامین فلیگ شپ پروگرام کا جائزہ لیا ریاست بھر میں پچھلے تین برسوں کے دوران سنٹیشن کوریج دوگنی کی گئی سال 2017-18ء میں 2.4لاکھ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے

اڑان نیوز
جموں //ڈریکنگ واٹراینڈ سنٹیشن وزارت کے سیکرٹری پرامے سوارن ائیر اور چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے مشترکہ طور ایک ویڈ یو کانفرنس کے ذریعے تمام ڈپٹی کمشنروںکے ساتھ جموں وکشمیر میں سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین فلیگ شپ پروگرام کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل سپیشل پروجیکٹ ڈریکنگ واٹر اینڈ سنٹیشن وزارت اکشے کمار روٹ ، سیکرٹری پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژنل کمشنر جموں اور دیگر سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیا۔ایس بی ایم گرامین پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے ائیر نے ریاستی حکومت کی کاوشو ں کو سراہا ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں پچھلے تین برسوں کے دوران لگ بھگ چار لاکھ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے جن میں سال 2017-18کے دوران 2.4لاکھ بیت الخلائوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ائیر نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سوچھ بھارت مشن کا مکمل صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دسمبر 2018ء تک پوری ریاست او ڈی ایف تصور کی جائے گی۔چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس مقصد کے سلسلے میں باقی ماندہ کام مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری نے مختلف محکموں کے درمیان اشتراک اور تعاون قائم کرنے پر زور دیا تاکہ اس سکیم پر لگاتار نگرانی کی جاسکے اور سکیم کو کامیاب بنایا جائے ۔