بانہال اور ٹھاٹھری میں سڑک حادثات،17مسافر زخمی دانش وانی +اشتیاق ملک

بانہال+گندو //خطہ چناب کے بانہال اور ٹھاٹھری میں جمعرات کو پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 17افراد زخمی ہو گئے ۔ قصبہ بانہال کے گنڈ میں جمعرات کو شاہراہ پر ایک مقامی ٹاٹا سومو اور منی بس کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجہ میں سومو میں سوار10 ا مسافر زخمی ہو گئے۔ انہیں مقامی رضاکاروں اور لوگوں نے سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا جہاں معمولی زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد چھٹی دے دی گئی جب کہ چند زیادہ زخمیوں کو داخل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ قومی شاہراہ پر ا±س وقت پیش آیا جب مگرکوٹ سے بانہال قصبہ کی طرف آ رہی ٹاٹا سومو نمبر JK19/ 7721کی مخالف سمیت سے آ رہی منی بس زیر نمبر JK06/1107 کے ساتھ گنڈ بانہال کے مقام پر ٹکر ہو گئی ۔ نتیجہ کے طور پر سومو میں سوار 10افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت ڈرائیور محمد یاسین ولد سیف الدین ساکنہ امکوٹ بانہال ،مشکور احمد ساکنہ کھاروان ، سائرہ بانو دختر محمد یاسین ساکنان نیل بانہال ،جسونت سنگھ ولد رام سنگھ ساکنہ راراج گڑھ رام بن ،محمد حنیف ولد غلام الدین ساکنہ راجوری ، صبرینہ بانو دختر شکیل احمد ساکنہ رام بن ، محمد شفیع ولد عبد العزیز ساکنہ چندرکورٹ ، راشد احمد ولد بشیر احمد ساکنہ شیر بی بی اور عبد القیوم ولد محمد ابراہیم ساکنہ چملواس شامل ہیں۔پولیس نے بانہال تھانہ میں ایک رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس دوران ٹھاٹھری گندوہ شاہراہ پر دوندی کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں7افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ناگنی سے بونجواہ جارہی ایک ٹاٹا سومو زیر نمبری JK06,6092دوندی کے کے قریب پہنچتے ہی ڈرائےور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے نیچے ڈیڑھ سوفٹ کھائی میں جاگری جس کے نتےجے میں گاڑی میں سوار7افراد زخمی ہوئے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال ٹھاٹھری بھرتی کیا گیا جہاں ابتدائی علاج معالجہ کے بعد فرید احمد ولد سید محمد ساکنہ ناگنی عمر 21سال و جمیل سنگھ ولد جیا لال عمر 38سال ساکنہ ناگنی کو شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔اس حادثہ میں دیگر زخمیوں کو شناخت بھون سنگھ ولد سروپ سنگھ عمر سولہ سال ساکنہ ناگنی، علم دین ولد اللہ دین ساکنہ پارشالہ ، کرن سنگھ ولد کیسر سنگھ ساکنہ ناگنی عمراٹھارہ ، ناصرینہ بانو دختر محمد سائیں ساکنہ پاشالہ عمر دس سال و سیدہ بیگم زوجہ علم دین عمر سنتالیس سال ساکنہ پارشالہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ادھر عوامی حلقوں نے ڈوڈہ وباالخصوص ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر سڑک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے وسڑک حادثات کی روک تھام سے متعلق عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔