حالات معمول پر آرہے ہیں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیاجائے گا:ایس پی وید

اُڑان نیوز
سرینگر//جموںوکشمیر پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس نے سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں سال 2017کے دوران حالات معمول پر رہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے انہیں جدید سازو سامان سے لیس کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ایس پی وید نے پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ عام شہریوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جانا چاہئے ۔ ریاسی میںپاسنگ آوٹ تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید نے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عام لوگوں اور پولیس کے درمیان قریبی تال میل وقت کی اہم ضرورت ہے اور سال 2017کے دوران جموںوکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابط قائم کیا جس کی وجہ سے لوگ پولیس کے ساتھ جڑ گئے اور حالات معمول پر رہے ۔ انہوںنے کہاکہ ضلع سطح پر پولیس نے 26فیس بک اکاونٹ پولیس اسٹیشنوں میں 189فیس بک اکاونٹ جبکہ 31ٹویٹر اکاونٹ کھولے ۔ انہوںنے کہاکہ رینج لیول پر پانچ فیس بک اکاونٹ جبکہ زونل سطح پر دو فیس بک اکاونٹ بنائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ پولیس کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور اپنے مشکلات کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر رہے ہیں۔ پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید کے مطابق ریاست جموںوکشمیر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید سازو سامان سے لیس کیا جارہا ہے۔ انہوںنے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ سائلوں کے ساتھ حاکم کے بجائے خادم کی طرح پیش آئے کیونکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے پولیس کو اقدامات اٹھانے چاہئے ۔ منشیات کو ناسور قرا ردیتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ رواں برس کے دوران 34بد نام زمانہ منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ۔