محکمہ خوراک و شہری رسدات کے ڈائریکٹر کا بازار کا معائنہ

جمشید ملک
راجوری/محکمہ خوراک شہری رسدات و عوامی تقسیم کاری کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید احمد نے اچانک راجوری کے بازاہ کا معائنہ کیا اور اس دوران غیر معیاری سامان فروخت کرنے والے تاجروں کو14ہزار 5سو کا جرمانہ کیا گیا۔ دستیاب تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک شہری رسدات و عوامی تقسیم کاری کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید احمداور تحصیل افسر عبد المجید ،مبشر احمد نے اچانک بازار کا معائنہ کیا جس میں غیر معیاری سامان کو ضائع کرنے کے ساتھ 14ہزار 5سو جرمانہ کیا وصول کیا گیا۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید احمد نے کہا کہ یہ معمول کی چیکنگ تھی تاکہ صارفین کو فروخت کئے جانے والا سامان معیاری ہونے کی جانچ کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وقفے وقفے سے اس طرح کی مہم جاری ہے جبکہ اس مہم میں عوام کو محکمہ کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ غیر معیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔