مینڈھر میں مویشی خانے میں آتشزدگی سے9مویشی ہلاک

قمر عباس کیانی
مہنڈھر //ہرنی بازار کے نزدیک گزشتہ شب مویشی خانے میں آگ لگنے سے 9 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں اور مویشی خانہ بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ آدھی رات کے بعد محمد صفیر ولد ولی داد خان کے مویشی خانے میں آگ لگ گئی اور 2بھینسیں 3بھینسوں کے بچے ،2 بھیڑیں 2 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مالک ایک غریب شخص ہے اور اس کا ذریعہ ٔ معاش انہی جانوروں کے دودھ وغیرہ سے چل رہا تھا لیکن مویشیوں کے ہلاک ہو جانے سے اس کا روزگار ختم ہو گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔