NHPCکی تحویل میں بڑے پن بجلی پروجیکٹ پی ڈی پی واپس لینے کی کوشاں مرکزی حکومت کو آمادہ کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر رابطہ

 

کے این ایس
سرینگر// مخلوط سرکارمیں شامل علاقائی جماعت پی ڈی پی ا س بات کیلئے مختلف سطحوں پرکوشاں ہے کہ این ایچ پی سی کی تحویل میں پڑے پن بجلی پروجیکٹوں کوواپس لینے کیلئے مرکزی سرکارکی مددحاصل کی جائے۔پارٹی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پاﺅرپروجیکٹ واپس حاصل کرناپی ڈی پی کاایک اہم ترین مشن ہے کیونکہ اس حوالے سے پارٹی لیڈران ریاستی عوام کے سامنے وعدے کرتے رہے ہیں ۔ذرائع کاکہناتھاکہ یہ معاملہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اوروزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابوکے علاوہ پارٹی کے سینئرلیڈرمظفرحسین بیگ بھی نئی دہلی میں مختلف سطحوں پراُٹھاتے رہے ہیں ،اورابھی بھی پارٹی لیڈرشپ اپنی جانب سے اس مشن کیلئے کوشاں ہے ۔پی ڈی پی ذرائع نے بتایاکہ بی جے پی کیساتھ ایجنڈاآف الائنس مرتب کرتے ہوئے پارٹی کے بانی اورسابق وزیراعلیٰ مفتی محمدسعید نے پاﺅرپروجیکٹوں کی واپسی کوایجنڈے میں شامل رکھنے پرزوردیاتھا،اوراورمرحوم کی ذاتی خواہش پرہی یہ اہم معاملہ ایجنڈاآف الائنس کاحصہ بن گیا،اوربی جے پی لیڈروں نے بھی اسبات سے اتفاق کیاکہ پاﺅرپروجیکٹ واپس لینے سے نہ صرف یہ کہ ریاست کیلئے اپنی آمدن کے ذرائع بڑھ جائیں گے بلکہ ریاست میں صنعتی انقلاب کوایک نئی جہت مل جائیگی ۔مرکزی سطح کی پاﺅرکارپوریشن (NHPC)سے پاﺅرپروجیکٹ واپس لینے کیلئے کی جارہی کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ایک سینئرلیڈراورمخلوط سرکارکی کابینہ کے ایک سینئروزیرعبدالرحمان ویری نے کے این ایس کوبتایاکہ مخلوط سرکاراسبات کیلئے کوشاں ہے کہ این ایچ پی سی کوپاﺅرپروجیکٹ ریاست کوواپس کرنے پرآمادہ اورتیارکیاجائے ،اوربقول ویری اسبارے میں ریاستی اورمرکزی سرکارکے مابین مختلف سطحوں پربات چیت اورصلاح مشورہ چل رہاہے ۔انہوں نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ اس اہم ترین معاملے میں بہت جلد ایک بڑی پیش رفت ہوگی ۔عبدالرحمان ویری کاکے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ ریاستی سرکارکے اعلیٰ ذمہ داراس مشن میں لگے ہوئے ہیں کہ این ایچ پی سی کی تحویل میں پڑے پاﺅرپروجیکٹ واپس لئے جائیں تاکہ ریاست میں ایک نیاانقلاب آسکے ۔مال اورپارلیمانی امورکے وزیرنے کہاکہ وزیراعلیٰ نے خودیہ اہم معاملہ نئی دہلی میں مرکزی سرکارکے کئی ذمہ داروں کیساتھ اُٹھایاہے اورہمیں اُمیدہے کہ بہت جلدکوئی بڑی پیش رفت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کیساتھ مخلوط سرکاربناتے وقت یہ واضح کیاگیاہے کہ پاﺅرپروجیکٹوں کی واپسی ایک اہم ترین معاملہ ہے ۔عبدالرحمان ویری نے بتایاکہ ایجنڈاآف الائنس کامسودہ ضبط تحریر میں لاتے وقت اس میں پن بجلی پروجیکٹوں کی واپسی کامعاملہ ترجیحات میں شامل رکھاگیا۔اُدھرمخلوط سرکارمیں شامل جماعت پی ڈی پی کے ایک اورسینئرلیڈرنے بتایاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی روزاول سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ این ایچ پی سی سے پاﺅرپروجیکٹ واپس لئے جائیں اوراس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم اورمرکزی وزیرداخلہ کے علاوہ مرکزی حکومت کے دیگرکئی ذمہ داروں کیساتھ بھی بات کی ۔پی ڈی پی لیڈرنے کہاکہ ریاست میں بحالی اعتمادکے حوالے سے پاﺅرپروجیکٹوں کی واپسی کافیصلہ بھی اہم ثابت ہوسکتاہے۔اس دوران کے این ایس کوپی ڈی پی لیڈرنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ متواترچھٹی مرتبہ پی ڈی پی کاصدرمنتخب ہونے کے بعدسنیچرکے روزجموں میں پارٹی لیڈروں اورسینئراراکین کے سامنے اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے جب کہاکہ سنگبازوں پرلگے کیسوں کی واپسی محض ایک آغازہے کیونکہ آنے والے دنوں میں اس نوعیت کے دیگرکئی اقدامات بھی اُٹھائے جائیں گے تووزیراعلیٰ کااشارہ پاﺅرپروجیکٹوں کی واپسی کی جانب بھی تھاکیونکہ وہ خودیہ مانتی ہیں کہ اعتمادسازی کے حوالے سے یہ ایک اہم قدم ثابت ہوسکتاہے ۔