پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کا تبادلہ

پرتپال سنگھ
پونچھ// چند روز کے تعطل کے بعد حدِ متارکہ پر اتور کو ایک بار پھر بھارتی اور پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا تام کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ فوج کے ذرائع نے پاکستان پر فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی فوجوں نے صبح 10بج کر 55منٹ پر کھڑی کرماڑہ علاقہ میں بھارتی اگلی چوکیوں اور بستیوں پر گولہ باری شروع کر دی جو قریب ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی طرف سے بھی بھر پور جواب دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں رواں برس کے دوران ابھی تک پونچھ سیکٹر میں 700سے زائد بار فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی ہو چکی ہے ۔