پچھلے دس مہینوں میں ایس ایس بی نے 6000 اسامیاں پُر کی 10,000اسامیوںکو پُرکرنے کے اقدامات جاری وزیرا علیٰ کی انتظامی سیکرٹریوں کو مختلف علاقوں میںجاکر ترقیاتی پروجیکٹوں پر جاری کام کی نگرانی کی ہدایت دی

جموں//پچھلے دس مہینوں کے دوران سروس سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن نے ریاست میں 6000اسامیاں پُر کی ہیں جبکہ گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ 10,000 اسامیوں کو پُرکرنے کے اقدامات سرعت سے جاری ہے ۔ اس بات کا اظہار انتظامی سیکرٹریوں کی ایک اعلیٰ سطحی میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کی۔میٹنگ کا انعقاد ایس ایس بی کی طرف سے اسامیوں کو پُر کرنے اور امید واروں کا انتخاب کرنے کے عمل کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ اگلے مہینے کے آخر تک پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 500ڈاکٹروں کا انتخاب عمل میںلایا جائے گاتاکہ دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی مانگ کے مسئلے سے نمٹاجاسکے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے دونوں ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ التوا¿ میںپڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں دوگنی کوششیں عمل میں لائیں ۔انہوںنے چیئرمین ایس ایس بی سے کہا کہ وہ 31 مارچ کی تاریخ تمام التوا¿ میں پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے مقرر کریں جبکہ پبلک سروس کمیشن بھی اعلیٰ تعلیم ، صحت ، و طبی تعلیم کے عملے کا انتخاب کرنے میں تیزی لائیں۔انہوںنے محکموں سے کہا کہ وہ خالی پڑی اسامیوں کا جائزہ لےں اور فوری انتخاب کے لئے انہیں ریکروٹمنٹ ایجنسیوں پُر کرنے کے ریفر کریں۔حالیہ عوامی ملاقاتوں کے پروگرام کی روشنی میں محبوبہ مفتی نے پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی اور صحت کے انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ بذات خو دفیلڈمیںجاکر ترقیاتی پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیں اور لوگوں کی ضروریات کا انداہ لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان بڑا دکھ ہوا کہ دور دراز علاقوں میں کئی بڑے پروجیکٹوں پر کام رُکا پڑا ہے ۔انہوںنے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ مختلف علاقوں میںجاکر لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کریںاور انہیں حل کرنے کےلئے جائزہ لیں۔وزیر اعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے مرکزی معاونت والی سکیموں و دیگر فلیگ شِپ پروگراموں پر جاری اخراجات کی نگرانی کریں۔ محبوبہ مفتی نے ہیلتھ سیکرٹری سے کہا کہ ریاست میں ہسپتالوں سے خارج ہو رہے غلاظت کو ٹھکانے لگانے، میڈیکل کالجوں میں جاری تعمیرات کے کام میں سرعت لانے اور وہاں عملے کو معرض وجود میں لانے کا ایک منصوبہ ترتیب دیں۔انہوںنے ان ڈاکٹروں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی جنہیں اُن کی ہدایات کے بعدڈٹیچ کر کے اپنی اصلی جگہ پر تعینات کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے ہسپتالوں کے تشخیصی یونٹوں میں خواتین نرسنگ عملے کی تعیناتی کی ہدایت دی تاکہ مریضوں کو سہولیت حاصل ہو۔وزیر اعلیٰ نے پاور سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ آلسٹینگ گرڈ سٹیشن پر شروع کئے گئے کام میں سرعت لائیں اور اس کی تکمیل مقررہ وقت میںیقینی بنائیں۔انہوں نے پاور سیکرٹری سے یہ بھی کہا کہ سردی کے مہینوں کے دوران ریاست میں بجلی کی تقسیم کاری کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ باہر سے اضافی بجلی حاصل کرنے کے بعد لوگوں کو راحت حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے ریاست کے شہروں اور قصبوںمیں سٹریٹ اور ٹریفک لائیٹیں نصب کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔محبوبہ مفتی نے تعلیم کے سیکرٹری کو جموں صوبہ کے سکولوں میں ضرورت کے مطابق اُردو جاننے والے اساتذہ کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے دور دراز علاقوں کے کالجوں میں ہوسٹلوں اور آڈیٹوریموں پر تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔وزیراعلیٰ نے نریگا کے تحت رقومات کی واگذاری ، تحصیلداروں اور ایس ڈی ایمز کی تعیناتی ، ڈرگ ڈی ایڈکشن ، ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنے ، ناجائزتعمیرات کو ہٹانے جیسے معاملات پر غور و خوض کیا۔ یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے 8اضلاع میں عوامی رابطہ مہموںکا اہتما م کیا اور موقعہ پر ہی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ اور حکومت کی طرف سے کی جارہی کوششوں پر عوامی ردعمل حاصل کیا۔ چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹری ، چیئر مین ایس ایس بی سمرن دیپ سنگھ میٹنگ میں موجود تھے۔