بھاجپا400 نشستیں ہاری گی :اکھلیش

نئی دہلی// اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 400 پار کا نعرہ دیا ہے لیکن یہ 400 سیٹیں جیت نہیں رہے بلکہ ان کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ 400 سیٹیں ہار رہے ہیں، تبھی تو یہ سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس کا استعمال کر کے اپوزیشن لیڈران کو نشانہ بنا رہے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، ’’میں اس میگا ریلی کے لیے عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ رام لیلا میدان ایک تاریخی میدان ہے۔ آج ہم سب اس مقام پر اکٹھے کھڑے ہیں۔ اس میدان سے یہ اعلان ہونے جا رہا ہے کہ دہلی میں بیٹھے حکمران زیادہ دیر ٹھہرنے والے نہیں ہیں۔ ہم نے سنا ہے کہ دہلی کے لوگ آج دہلی سے نکل چکے ہیں۔ جو آج دہلی سے باہر گئے وہ ہمیشہ کے لیے باہر جا رہے ہیں۔‘‘