ملک مخالف او ر ملی ٹنٹ سرگرمیوں میںملوث ہونے کا الزام دو سالوں میں57 ملازمین برطرف

سرینگر //ملک مخالف او ر ملی ٹنٹ سرگرمیوں میںملوث ملازمین کیخلاف جموں کشمیر انتظامیہ کی کارورائی میں گزشتہ دو سالوں کے دوران پروفیسرز، پرنسپل سمیت 57 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران ملک مخالف اور ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 57ملازمن کو نوکردی سے برطرف کر دیا ہے ۔ ان ملازمین جو کو برطرف کر دیا گیا ہے ان میں کالج کے پرنسپل، پروفیسران ، کشمیر یونیورسٹی کے تعلقات عامہ کے افسر، پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں شامل ہے ۔ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کشمیر میں ملی ٹنسئی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ۔ 57 میں سے سب سے زیادہ تعداد ملازمین 21 جوکہ محکمہ تعلیم سے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں اسکول کے 13 ملازمین اور یونیورسٹی کے آٹھ ملازمین شامل ہیں جن میں سینئر پروفیسرز، لیکچررز اور پرنسپل شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک انکوائری کے دوران،یہ پایا گیا کہ ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور وہ کشمیر یونیورسٹی میں بنیاد پرستی اور بھرتی کیلئے پوائنٹ پرسن تھا۔ دو اساتذہ، دونوں اننت ناگ سے ہیں، جماعت اسلامی اور دختران ملت کے علیحدگی پسند نظریہ میں حصہ لینے، اس کی حمایت اور پرچار کرتے ہوئے پائے گئے۔ جموں و کشمیر پولیس سے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رینک کے افسران ان 11 ملازمین میں شامل تھے جنہیں برطرف کیا گیا تھا، جب کہ صحت کی خدمات سے برطرف کیے گئے چھ میں تین سینئر ڈاکٹر بھی شامل تھے۔دیگر برطرفیوں میں ریونیو سروسز سے تین، پبلک ورکس، جل شکتی اور دیہی ترقی کے محکموں سے دو، اور زراعت، بجلی کی ترقی، جنگلات، جیل خانہ جات، صنعت و تجارت، اور سماجی بہبود کے محکموں اور صنعتی محکموں سے ایک ایک برطرفی شامل ہے۔ رپورٹ نے انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق،نامزد کردہ جموں و کشمیر کمیٹی جو آئین کے آرٹیکل 311 کے تحت مقدمات کی جانچ پڑتال اور سفارش کرنے کے لیے ذمہ دار ہے، جو کہ یونین یا ریاست کے تحت سول صلاحیتوں میں ملازم افراد کی طرفی یا رینک میں کمی سے متعلق ہے۔57 ملازمین میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک سید احمد شکیل سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کام کر رہے تھے اور دوسرے شاہد یوسف جموں میں واقع شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تعینات تھے