خواتین کیلئے کانگریس کے 5 اہم وعدے ناری نیائے گارنٹی کا اعلان

نیوزڈیسک
نئی دہلی //ملک کے تمام طبقات کے لیے نیائے (انصاف) کے اعلانات کے درمیان کانگریس نے آج خواتین کے لیے ’ناری نیائے گارنٹی‘ کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ اس سے قبل ہم ’حصہ داری نیائے‘، ’کسان نیائے‘ اور ’یووا نیائے‘ کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہماری گارنٹی کھوکھلے وعدے اور جملے نہیں ہوتے۔ ملک کے تمام طبقات کے لیے نیائے (انصاف) کے اعلانات کے درمیان کانگریس نے آج خواتین کے لیے ’ناری نیائے گارنٹی‘ کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی آج ’ناری نیائے‘ گارنٹی کا اعلان کرتی ہے، اس کے تحت کانگریس پارٹی ملک میں خواتین کے لیے ایک نیا ایجنڈا طے کرنے جا رہی ہے۔‘‘کانگریس کے قومی صدر نے مزید کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ انصاف کی گارنٹی کے تحت کانگریس پارٹی 5 بڑے اور اہم اقدام کا اعلان کرتی ہے۔ یہ اقدام خواتین کے ساتھ انصاف کی گارنٹی ہوں گے۔* مہالکشمی گارنٹی: اس کے تحت تمام غریب خاندانوں کی ہر خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔* آدھی آبادی-پورا حق: اس کے تحت مرکزی حکومت کی نئی تقرریوں میں آدھا حق خواتین کو ملے گا۔* شکتی کا سمّان (طاقت کا احترام): اس اسکیم کے تحت آنگن واڑی، آشا اور مڈ ڈے میل ورکرس کی ماہانہ تنخواہ میں مرکزی حکومت کا حصہ دگنا کیا جائے گا۔* ادھیکار میتری: اس کے تحت خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے ادھیکار میتری کی شکل میں ہر پنچایت میں ایک پیرا لیگل یعنی قانونی معاون کا تقرر کیا جائے گا۔ساوتری بائی پھولے ہاسٹل: حکومت ہند ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کم از کم ایک ورکنگ ویمن ہاسٹل بنائے گی اور ملک بھر میں ان ہاسٹل کی تعداد دگنی کر دی جائے گی۔