پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں اور عوامی مسائل نیشنل کانفرنس وسطی زون کا خصوصی مشاورتی اجلا

اُڑان نیوز
سرینگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس وسطی زون ایک خصوصی اجلاس نائب صدرِ عمر عبداللہ کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے ممکنہ اُمیدواروں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال،پارٹی سرگرمیوں، لوگوں کے مسائل و مشکلات بھی زیر بحث آئے۔3گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سبھی شرکاء نے اپنی اپنی آراء پیش کی۔ اس دوران پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے اور ہر صورت میں عوام کے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ جموںو کشمیر کے عوام اس وقت سخت ترین سیاسی اور انتظامی صورتحال سے دو چار ہیں اور ایسے میں ہماری ذمہ داریاں اور زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ حکمرانوں نے جہاں گذشتہ 5برسوں سے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے وہیں نیشنل کانفرنس ہر سٹیج اور ہر ایوان میں عوام کی آواز اُجاگر کرتی آرہی ہے اور اس بات کی از حد کوشش کرتی ہے کہ لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوام کا حق ہے نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور ہماری جماعت ہر حال میں اسی اصول پر قائم و دائم رہے گی۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ٹریجرر شمی اوبرائے، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، میاں احمد، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، حاجی مبارک گل، شمیہ فردوس، سیاسی صلح کار مشتاق گورو، سیاسی صلح کار مدثر شاہ میری،صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، علی محمد ڈار، عرفان احمد شاہ، غلام محی الدین میر، شیخ محمد رفیع، محمد خلیل بند، احسان پردیسی، سلمان علی ساگر، ڈاکٹر غلام نبی بٹ، پیر آفاق احمد، غلام نبی بٹ، ایڈوکیٹ سیف الدین بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع، شیخ غیاث الدین بھی موجو دتھے۔