قومی شاہراہ 144Aکی کشادگی گاؤں پوٹھ میں قبرستان میں دراڑیں ،قبروں کو جزوی نقصان

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے گاؤں پوٹھ اپر میں نیشنل ہائی وے 144A کی کشادگی کا کام کرنے والی کمپنی کی لاپروائی کی وجہ سے قبرستان میں شگاف پڑ گئیاور قبروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔سڑک کی کشادگی کا کام شروع کرنے سے قبل بھی مقامی لوگوں نے پروجیکٹ منیجر سے کہاتھاکہ قبرستان کے آگے حفاظتی ڈنگا لگایا جائے ۔پروجیکٹ منجیر نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنرپونچھ سے اپیل کی کہ لاپروائی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر قبرستان کو حفاظتی دیوار لگائی جاے تاکہ قبروں کو مزیدنقصان نہ پہنچے۔