:خراب موسمی صورتحال سرمائی تعطیلات میں تین دن کی توسیع

اُڑان نیوز
سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے صوبہ کشمیر میں سرمائی تعطیلات میں تین روز کی توسیع کی ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اب سرکاری اور پرائیورٹ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج یکم مارچ کے بجائے چار مارچ سے شروع ہوگا۔ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے جمعرات کی سہ پہر جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرمائی تعطیلات میں تین دن کی توسیع کی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم سے تین مارچ تک موسلا دھار بارشوں اور بھاری برف باری کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر سرمائی تعطیلات میں توسیع کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اب صوبہ کشمیر کے پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج یکم کے بجائے چار مارچ سے شروع ہوگا۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ یکم سے تین مارچ تک وادی کشمیر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے سرمائی تعطیلات میں توسیع کی ہے