جموں وکشمیر میں 65 فیصد آبادی نوجواں نوجوانوں کی طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے:لیفٹیننٹ گورنر

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کل کنونشن سینٹر میں’جے کے یوتھ کنکلیو 2024 ‘کا اِفتتاح کیا اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ”انسپائر جین زیڈ“ اور”بیٹس آف جموں و کشمیر“ اقدامات کے دوسرے سیزن کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نئی پود کو اَپنی اِنفرادی ترقی کے لئے شامل کرنے اور حوصلہ اَفزائی کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا،” ’یوتھ کنکلیو‘جیسے پلیٹ فارم جنرل زیرز کو جموں و کشمیر کے سماجی، ثقافتی اور اِقتصادی منظر نامے کو تشکیل دینے اور بالآخر مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے کی ترغیب دیں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے ینگ اچیوروں کو مبارک باد پیش کی جنہیں مختلف شعبوں میں مثالی شراکت کے لئے آج اعزاز سے نوازا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت جموں و کشمیر اور وِکست بھارت کا ستون ہے۔ ملک بڑے اعتماد، اُمید اور توقعات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان پود اَپنی منفردہنروں اور صلاحیتوں سے اس سفر میں اپنا گراں قدر حصہ اَدا کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوتھ کنکلیو میں جدید ترین ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور کل کی کامیابی کو تشکیل دینے میں نئی نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَمرت کال کے ویژن کو حاصل کرنے کے لئے نئی راہیں بنارہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُن کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے اُنہیں یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مشن یوتھ اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پر زور دیا کہ وہ ’نیکسٹ جنریشن کولیشن۔جے کے پروگرام ‘کے ذریعے نوجوانوں کا ایک نیٹ ورک تیار کریں۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہمیشہ بے لوث کام کرتے ہیں۔ وہ دوسروں کے لئے جیتے ہیں۔ نوجوانوں کے اعمال ان کے اپنے فائدے تک محدود نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی شخصیت اِشتراک پر یقین رکھتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں لڑائی منشیات کے غلط اِستعمال کی بدعت سے نمٹنے اور منشیات سے پاک جموں کشمیر کے مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان اَپنی صلاحیتوں اورہنروں کی خوشبو پھیلاتے ہیں تاکہ سب کو فائدہ ہو۔ وہ اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تاریک راہوں کو روشن کرنے میں معاشرے کی مدد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ نوجوانوں کو سماج کی خدمت کرنے کی کوششوں میں تمام ضروری وسائل اور مدد فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوتھ کنکلیو میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے نمائشی سٹالوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے مختلف سکیموں کے تحت استفادہ کنندگان کو تقرر نامے سونپے۔ جموں و کشمیر کے بیٹس کے فن کاروں نے اَپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ ومسحور کیا۔ اِس موقعہ پر جموں و کشمیر میں فلم سازی کے سفر پر ایک مختصر ویڈیو بھی دِکھائی گئی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن محترمہ ریحانہ بتول،ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور، سینئر اَفسران، ممتاز شخصیات، معروف فنکاروں، ینگ ایچورز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔