مارچ ماہ میں وزیر اعظم کا دورہ کشمیر متوقع اننت ناگ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

SYDNEY, AUSTRALIA - MAY 24: Indian Prime Minister Narendra Modi speaks at a joint news conference with Australian Prime Minister Anthony Albanese (R) at Admiralty House on May 24, 2023 in Sydney, Australia. Modi is visiting Australia on the heels of his and Albanese's participation in the G7 summit in Japan. (Photo by Saeed Khan-Pool/Getty Images)

نیوزڈیسک
سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمانی انتخابات سے قبل ہی وادی کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں ضلع اننت ناگ میں پی ایم ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے نریندر مودی سرینگر میں بھی ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے تاہم اس کےلئے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی مارچ کے مہینے میں ایک بار پھر جموں و کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں۔ پی ایم مودی مارچ میں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے اس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی 7 سے 15 مارچ کے درمیان کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے آنے والے ہیں۔وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں جاننے والے بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا کہ بی جے پی کی کشمیر یونٹ وزیر اعظم سے سرینگر میں بھی ایک ریلی سے خطاب کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کے جلسے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی 7 مارچ سے 15 مارچ کے درمیان کسی بھی وقت کشمیر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آخری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اگر پی ایم مودی مارچ میں دوبارہ جموں و کشمیر کا دورہ کرتے ہیں تو یہ ایک ماہ کے اندر ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے پہلے 20 فروری کو پی ایم مودی نے جموں میں ایک بہت بڑی عوامی ریلی سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے 32000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔واضح رہے کہ رواں بر یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ جموں کشمیر کا ہوگا ۔ وزیر اعظم ممکنہ طور پر سیاسی سگرمیوں کے بارے میں بھی بی جے پی کے لیڈران سے جانکاری حاصل کریں گے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ڈاکٹر جتندر سنگھ مرکزی وزیر مملکت کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران بھی موجود ہوںگے جن میں قومی صدر ترنگ چگ وغیرہ بھی شامل ہوں گے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کشمیر کی جانب سے جلد ہی اس بارے میں تیاریاں شروع کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ دریں اثناءپی ایم کے دورے سے واقف بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ بی جے پی کی کشمیر یونٹ پی ایم پر زور دے رہی ہے کہ وہ سرینگر میں بھی ایک ریلی سے خطاب کریں۔ انہوں نے کہا، “تاہم، اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی 7 مارچ سے 15 مارچ کے درمیان کسی بھی وقت کشمیر پہنچیں گے۔ حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔