بی سی سی آئی کے سنٹرل کانٹریکٹ سے ایشان کشن اور شریئس ایر ہوئے باہر، یشسوی جیسوال کو ملی خوشخبری

بی سی سی آئی (بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا) نے آج 24-2023 کے لیے اپنے سالانہ کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا جس میں ایک طرف یشسوی جیسوال کے لیے خوشخبری ہے تو دوسری طرف ایشان کشن اور شریئس ایئر کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل بی سی سی آئی نے ایشان اور ایئر کو سنٹرل کانٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے۔ یشسوی جیسوال کو ان کی لگاتار بہترین کارکردگی کا انعام ملا ہے اور وہ پہلی بار بی سی سی آئی کے سنٹرل کانٹریکٹ کا حصہ بنے ہیں۔ انھیں گریڈ ’بی‘ میں شامل کیا گیا ہے جہاں سالانہ تین کروڑ روپے ملیں گے۔

بی سی سی آئی کی طرف سے بدھ کے روز اس سنٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا گیا۔ ایشان اور ایئر کو بی سی سی آئی نے کئی بار گھریلو ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت دی تھی، لیکن انھوں نے رنجی ٹرافی میں حصہ نہیں لیا۔ نتیجہ کار انھیں بی سی سی آئی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ظاہر ہے اب بی سی سی آئی ان دونوں کھلاڑیوں کو سالانہ طے رقم نہیں دے گی، بلکہ میچ کھیلنے کے لیے جو رقم طے ہوتی ہے وہ اس کے حقدار ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو ہر سال بارہ مہینے کا کانٹریکٹ ملتا ہے۔ اس کے تحت بی سی سی آئی کی طرف سے سبھی کھلاڑیوں کو ان کے گریڈ کے مطابق ایک طے رقم ملتی ہے، چاہے وہ اس ایک سال میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں یا نہیں۔ بی سی سی آئی نے انھیں چار گریڈ میں تقسیم کیا ہے۔ اے پلس، اے، بی اور سی۔ اے پلس میں شامل کھلاڑیوں کو ایک سال میں سات کروڑ روپے ملتے ہیں، جبکہ اے گریڈ کے کھلاڑیوں کو سال میں پانچ کروڑ روپے تنخواہ ملتی ہے۔ علاوہ ازیں بی گریڈ کے کھلاڑیوں کو تین کروڑ روپے اور سی گریڈ کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے دیے جاتے ہیں۔

بہرحال، آئیے نیچے دیکھتے ہیں بی سی سی آئی نے تازہ کانٹریکٹ میں کس کھلاڑیوں کو کس گریڈ میں شامل کیا ہے۔

اے پلس گریڈ:
روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ