جموں میں لیجنڈ لیگ کرکٹ کا پہلا مقابلہ

دلچسپ مقابلے کے بعد ساؤتھرن سپر سٹار پانچ وکٹوں سے فاتح رہی
الطاف حسین جنجوعہ

ایم اے ایم اسٹیڈیم جموں میں میچ کی تصویری جھلکیاں


جموں//ایم اے ایم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیجنڈ کرکٹ لیگ مقابلے میں راس ٹیلر کی قیادت والی ساؤتھرن سپرسٹارفاتح رہی ۔منی پال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر124رن اسکور کئے ۔ اینگلو پریرہ نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے47رن بنائے۔ہمیلٹن مسکا دزہ نے26اور تھیساراپریرہ نے13رن بنائے۔ گیند بازی میں پون نیگی ، جون بوتھا اورعبدالرزاق نے دودو وکٹیں چٹکائیں جبکہ اشوک ڈنڈا اور چھترونگہ ڈی سلوہ نے بھی کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے ایک ایک وکٹ اپنے کھاتے میں ڈالی


۔125رن کے ہدف کا تقاب کرنے میدان پر اُتری ساؤتھرن سپرسٹار کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد19.4بالوں میں 5وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف پورا کر لیا۔سلامی بلے بازجیسی رائڈر اور اوپل ترنگا نے تیس تیس رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ پون نیگی نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے محض11گیندوں میں دو چھکوں اور دوچوکوں کی مدد سے 25رن بنائے۔ وکٹ کیپر شری واٹس گوسوامی نے 19رن کی اننگ کھیلی۔ساوتھرن کی طرف سے عمران خان اور پروین گپتا نے دو دو وکٹیں چٹکائیں جبکہ ایک وکٹ کپتان ہربھجن سنگھ کے کھاتے میں گئی۔پون نیگی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔