لیجنڈ کرکٹ لیگ سیزن۔2 سرمائی راجدھانی میں کرکٹ کا بخار

پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سمیت120سے زائد سابقہ کرکٹر جموںآمد
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//سرمائی راجدھانی جموں میں کرکٹ دُنیا کے بڑے ستاروں کی آمد ہوچکی ہے جن کو قریب سے دیکھ کر شائقین محظوظ ہورہے ہیں۔ پیر کے روز لیجنڈکرکٹ لیگ کا ایک اہم میچ منی پال ٹائیگرز اور ساودرن سپرسٹارز کے درمیان کھیلاگیا۔ منی پال ٹائیگرز کی قیادت ہربھجن سنگھ جبکہ ساو¿درن سپر سٹار کی قیادت نیوزی لینڈ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر راس ٹیلرز کر رہے تھے۔ تین دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں فلڈلائٹس میں یہ مقابلہ کھیلاگیا جس کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین میدان پہنچے۔ ایم اے ایم اسٹیڈیم میں پہلا عالمی کرکٹ مقابلہ 19دسمبر1988کو انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاگیاتھا ۔ سال 1966کو تعمیر کئے گئے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں لیجنڈلیگ کے چار مقابلے کھیلے جائیں گے۔ عالمی کرکٹرز کی جموں آمد کو سرمائی راجدھانی جموں میں سیاحتی شعبہ اور کاروبار کو فروغ دینے کی طر ف ایک اہم پہل قرار دیاجارہاہے۔خیال رہے کہ لیجنڈ لیگ جوکہ بی سی سی آئی کے زیر اہتمام کرائی جارہی ہے ،میںمختلف ممالک کے بین الاقوامی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، جنہوں نے اب قومی یا بین القوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہوئی ہے۔ 29نومبر کو عرفان پٹھان کی قیادت والی بھلوارہ کنگز اور ساودرن سپرسٹارکے درمیان مقابلہ ہوگا۔لیجنڈ کرکٹ لیگ سیزن دو کا 11واں مقابلہ گوتم گمبھیر کی قیادت والی انڈیا کیپٹلز اور پارتھیو پٹیل کی قیاد ت والی گجرات گینٹس کے درمیان ہوگا۔ چوتھا اور آخری مقابلہ بھلوارہ کنگز اور سریش رینہ قیادت والی اربنائزرز حیدر آباد کے درمیان یکم دسمبر2023کو کھیلا جائے گا جوکہ شام سات بجے شروع ہوگا۔ چار مقابلوں کے انڈیا سے محمد کیف، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، ایس سیری سانت، روبن اُتھاپا، آسٹریلیا کے شین واسٹن، سری لنکا کے تلک رتنا دلشان، ویسٹ انڈیز کے کریس گیل ،ریچرڈ پاول، ڈوئین سمتھ اور ٹینو بیسٹ، آئرلینڈ کے کیون اوبرائے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور مورنے مورکل، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، بنگلہ دیش کے عبدالرزاق، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اور مارٹن گپٹل اور افغانستان کے اصغر افغان سمیت 100سے زائد سابقہ کرکٹر جموں میں نظر آئیں گے۔ لیجنڈ لیگ کرکٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر رمن ریہجا نے بتایاکہ جموںوکشمیر میں تیس سال بعد عالمی کرکٹ واپس دیکھنے کو مل رہی ہے، پہلی مرتبہ جموں میں 120عالمی کھلاڑی آرہے ہیں، مقامی کرکٹ شائقین کافی لطف اندوز ہوں گے اور اُنہیں قریب سے کرکٹ کے بڑے ستاروں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ میدان کو تیار کرنے کے لئے پچھلے کئی ہفتوں سے فیلڈ سٹاف نے دن رات محنت کی ہے۔ سرمائی راجدھانی جموں میں سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شائقین مقابلہ دیکھنے کے لئے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بھی کاو¿نٹر قائم کئے گئے ہیں۔