دلہوڑی نالہ پرجھولا پُل ارگی کی تعمیر کا آغاز 9.5لاکھ روپے تخمینہ لاگت،31مار چ تک تکمیل متوقع

اُڑان نیوز
راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے کل ارگی میں دلہوڑی نالہ پر جھولا پل کا سنگ بنیاد رکھا۔ 9.5 لاکھ لاگت روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے جارہے اِن پل کا مقصد علاقے میں رابطے اور رسائی کو بڑھانا ہے۔رورل انجینئرنگ ونگ کے ایگزیکٹو انجینئر ظاہر خان نے ڈی سی موصوف کو پروجیکٹ متعلق بریف کیا۔اس کی تکمیل 31 مارچ تک متوقع ہے۔ اس سے نالہ کے آر پار لوگوں کو آنے جانے میں راحت ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس ترقی کے مقامی آبادی کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جس سے علاقے کے لیے رابطے اور رسائی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں کے لیے رابطے اور رسائی کو بہتر بنانے میں پل کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور خطے میں جامع ترقی کے لیے کمیونٹی کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے جھولا پل کے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ضروری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ آفیسر ڈھانگر حنا کوثر، متعلقہ افسران اور مقامی لوگ موجود تھے۔