ریاسی کے چسانہ علاقے میں سڑک حادثہ، 2 لقمہ اجل، 12 زخمی

جموں/جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں پیر کی صبح باراتیوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کیچسانہ علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک منی گاڑی گہری کھائی جا گری جس کے نتیجے میں 2 باراتیوں کی موت جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی بلمت کوٹ سے بدر جا رہی تھی اور یہ حادثہ پیر کی صبح قریب 6 بجے پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ متوفین میں سے ایک جس کی شناخت 26 سالہ محمد اشرف کے بطور ہوئی، کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا 17 طاہر احمد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔زخمیوں جن میں 11 لڑکیاں شامل ہیں، کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔