محنت کشوں کو انصاف ملنے کے لیے یاد رکھا جائے گا 25 دسمبر کا دن: وزیراعظم مودی

The Prime Minister, Shri Narendra Modi addressing a Conclave on “School Education in 21st Century” under the National Education Policy 2020, through video conference, in New Delhi on September 11, 2020.

اندور// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ طویل عرصے سے چیلنجوں کا سامنا کر رہے اندور کے حکم چند مل کے مزدورکے سامنے اب سنہرا مستقبل ہے اور 25 دسمبر کا دن مزدوروں کو انصاف دلانے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔مسٹر مودی ورچوئل طور پر یہاں ’مزدوروں کی بہبود کے لیے وقف پروگرام‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، سینئر ایم ایل اے کیلاش وجے ورگیہ اور اندور کے تمام عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں اندور کے حکم چند مل کے مزدوروں کو طویل عرصے سے زیر التوا تقریباً 225 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی۔اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ جب حکم چند مل کے مزدوروں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تو اندور میں تہوار کا ماحول پیدا ہوگیاتھا۔ آج کا پروگرام اس لیے بھی خاص ہے کہ آج گڈ گورننس ڈے ہے۔ہر کوئی آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کا مدھیہ پردیش سے تعلق جانتا ہے۔ آج کارکنوں کو علامتی چیک دیا گیا۔ یہ رقم آنے والے دنوں میں مزدوروں تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے طویل عرصے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ اب ان کے سامنے روشن مستقبل ہے۔ اندور کے لوگ 25 دسمبر کی تاریخ کو اس دن کے طور پر یاد رکھیں گے جب مزدوروں کو انصاف ملا تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’ڈبل انجن‘ حکومت کو مزدور خاندانوں کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ ریاست کی نئی ٹیم آنے والے دنوں میں اس طرح کی اور بھی بہت سی کامیابیاں حاصل کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے لیے ملک میں صرف چار ذاتیں سب سے بڑی ہیں، غریب، نوجوان، خواتین اور کسان۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے محروموں کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔اندور کی ترقی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کردار کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالوا کا کپاس برطانیہ اور کئی یورپی ممالک میں گیا اور ملوں میں کپڑا بنایا گیا۔ اندور کے بازار کپاس کی قیمتوں کا تعین کرتے تھے۔ یہاں کے کپڑوں کی ملک اور بیرون ملک مانگ تھی۔ ٹیکسٹائل ملیں یہاں کے روزگار کا ایک بڑا مرکز تھیں۔ اس وقت اندور کا موازنہ مانچسٹر سے کیا جاتا تھا لیکن پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے اندور کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈبل انجن والی حکومت اب اس پرانی شان کو واپس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ اس سمت میں کام کرنے کے بہت سے منصوبے ہیں، جن میں بھوپال-اندور کے درمیان سرمایہ کاری کوریڈور بھی شامل ہے۔ حکومت ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اندور سمیت کئی شہر ترقی اور ماحولیات کے درمیان توازن کی متاثر کن مثالیں بن رہے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ میں گرین بانڈ کی کوششیں اہم ہیں۔ ریاستی حکومت انتخابات کے دوران جو ضمانتیں ہم نے دی ہیں ان کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہر استفادہ کنندہ تک سرکاری اسکیموں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وکست بھارت سنکلپ یاترا ریاست کے کئی مقامات پر پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ جب ’مودی کی گارنٹی‘ کی گاڑی آپ کے گھر پہنچے تو سبھی وہاں پہنچیں اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔یو این آئی۔