اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دکھایا: منوج سنہا

سری نگر///جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے قد آور لیڈر اٹل بہاری واجپائی کو ان کے جنم جینتی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دیکھایا’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سابق وزیر اعظم شری اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کے جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘با بصیرت سیاست داں اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دکھایا’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئے اس دن ہم ان کے نظریات پر عمل کرنے کا عزم کریں اور خود کو جامع ترقی کے لئے وقف کریں’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ آنجہانی اٹل جی کی زندگی سماجی مساوات، سب کے لئے یکساں مواقع اور معاشرے میں پسماندہ افراد کو با اختیار بنانے کے لئے وقف تھی۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم کے طور پر ان دور اور ان کی عوامی زندگی گڈ گورننس کے دور کی علامت ہے جو ہم سب کو لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے’۔اٹل بہاری واجپائی کا جنم 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں ہوا وہ ایک با نصیرت سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اچھے شاعر بھی تھے۔انہوں نے ملک کے دسویں وزیر اعظم کی حیچیت ست بھی اپنے فرائض انجام دئے۔وہ بی جے پی کے شریک بانیوں میں سے تھے۔