پنچایت درہ سانگلہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی جل جیون مشن اسکیم بھی ناکام رہی

امیر الدین زرگر
سرنکوٹ //پنچایت درہ سانگلہ میں جل جیون مشن اسکیم برائے نام ہی رہی کیونکہ اِس سے آج تک عوام کو نہ نل کنکشن ملا اور نہ ہی پانی مہیاکرایاگیا۔ایک سال قبل جل جیون مشن اسکیم کے تحت مذکورہ پنچایت میں پائپیں بچھانی تھیں جوکہ ابھی تک نصب نہیں کی گئیں۔آج بھی لوگ دور دراز چشموں سے پینے کا صاف پانی لانا پڑھ رہا ہے ۔مقامی نائب سرپنچ اور لمبردار نے بتایا کہ پنچایت درہ سانگلہ سے تین پائپ لائنوں کے ذریعے دوسری پنچایتوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے ،جس پنچایت سے یہ پانی ٹیپ کیا گیا ہے ۔اس پنچایت کی عوام کو آج بھی پانی کے لیے ترسنا پڑھ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ سے مذکورہ پنچایت کا دورہ کرنے کی اپیل کی تاکہ ترقیاتی کمشنرخود لوگوں کی زبانی اُن کو درپیش مشکلات سنیں اور اس کا ازالہ کریں تاکہ وہ غریب عوام بھی سرکاری اسکیموں سے مستفید ہو سکے۔