راجوری پونچھ میں ملی ٹینسی جموں وکشمیر کے لوگوں کو بی جے پی کا تحفہ:رمن بھلہ

اُڑان نیوز
جموں//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کارگزار صدر اور سابق وزیر رمن بھلا نے خطہ پیر پنجال میں عسکریت پسندی کی بڑھتی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ راجوری پونچھ میں ملی ٹینسی بھارتیہ جنتا پارٹی کا جموں وکشمیر کے لوگوں کو تحفہ ہے۔ امبیڈکر نگر اور گرو نانک نگر علاقوں کے دورہ کے دوران لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے زیر کنٹرول انتظامیہ نے جموں و کشمیر کو بحران میں ڈال دیا ہے ۔نظام انتشار اور غیر یقینی صورتحال کے مترادف ہو گیا ہے۔جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں پے درپے دہشت گردانہ حملوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے رمن بھلا نے کہا کہ بی جے پی کے زیر کنٹرول انتظامیہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔پونچھ اور راجوری اضلاع کی سرحد پر ڈیرہ کی گلی میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملے کے تین دن بعد جس میں ڈیوٹی کے دوران چار فوجیوں کی جانیں گئیں، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عسکریت پسندوں نے ایک ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ “پونچھ، راجوری، اور بارہمولہ عسکریت پسندی سے پاک تھے لیکن اب عسکریت پسندی نے آہستہ آہستہ ان پرامن علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھلا نے افسوس کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ بار بار وقفوں کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔راجوری ضلع کے ڈنگری گاؤں میں یکم جنوری اور 2 جنوری کو ہوئے دو جنگجو حملوں کو یاد کرتے ہوئے بھلا نے کہا کہ تقریباً ایک سال گزر چکا ہے لیکن انتظامیہ حملے کو انجام دینے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے بھلا نے یقین دلایا کہ کانگریس جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ملازمتوں اور زمین کے حقوق کو یقینی بنائے گی۔”حکومت نے انتخابات کرانے اور ریاست کی بحالی پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ریاست میں مقامی لوگوں کو ملازمتوں اور زمین کے خصوصی حق کی ضمانت دے۔