غزہ میں آئی ڈی ایف کے مزید 2 جوان ہلاک، اب تک 44 اسرائیلی فوجیوں کی موت

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کے روز غزہ میں مزید دو فوجیوں کی موت کی خبر دی۔ ان دو اموات کے بعد 27 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی شروعات کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔ آئی ڈی ایف نے دونوں فوجیوں کی شناکت کریت ملاچی کے میجر ایساکار ناتھن (28 سال) اور روش روئن کے اسٹاف سارجنٹ اتائے شوہم (21 سال) کی شکل میں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر 10 منٹ میں ایک بچے کی موت، اسرائیلی ایکشن کی حمایت کرنے والے شرم کریں: پرینکا گاندھی
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ آئی ڈی ایف کے اسپیشل کمانڈو بریگیڈ یونٹ سے وابستہ تھے اور غزہ پٹی کے اندر حماس جنگجوؤں کے ساتھ جنگ کے دوران مارے گئے۔ غزہ میں جاری زمینی آپریشن کے حصے کی شکل میں اسرائیلی فوج پہلے ہی غزہ کے مرکز تک پہنچ چکی ہے اور شورش پسند تنظیم کے کمانڈ سنٹر سمیت حما کے کئی کنٹرول سنٹرس پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے زیر زمین کئی سرنگیں تیار کر رکھی ہیں اور ان سرنگوں کا نیٹورک آئی ڈی ایف کے لیے ایک بڑا رخنہ ثابت ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پٹی میں ان سرنگوں کی تعداد تقریباً 1300 ہے۔