اسرو نے ایکسپوسیٹ مشن کے ساتھ نئے سال 2024 کا شاندار آغاز کیا

سری ہری کوٹ// سال 2023 میں چاند کے جنوبی قطب پر خلائی جہاز اتار کر تاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے نئے سال 2024 کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے اسرو نے پیر کو صبح 9:10 بجے ایکس رے پولی میٹر سیٹلائٹ (ایکسپوسیٹ) کا 10 دیگر پے لوڈ کے ساتھ لانچ کیا۔ اسرو کے مطابق ایکسپوسیٹ اور دیگر 10 سائنسی پے لوڈ لے جانے والے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل-ڈی ایل (پی ایس ایل وی-ڈی ایل) کے لانچ کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی اتوار کی صبح 8:10 بجے شروع ہوئی اور آسانی سے چلی۔ صبح 9.10 بجے فلکیات کے سب سے بڑے اسرار میں سے ایک بلیک ہولز کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے پی ایس ایل وی-سی 58 کوڈ والا ہندوستانی راکٹ پی ایس ایل وی -ڈی ایل ورڑن (44.4 میٹر لمبا اور 260 ٹن وزنی) نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر(ایس ڈی ایس سی) کے پہلے لانچ پیڈ سے ایکسپوسیٹ کے ساتھ اڑان بھری۔ یہ پرواز تقریباً 21 منٹ بعد، راکٹ تقریباً 650 کلومیٹر کی بلندی پر ایکسپوسیٹ کا چکر لگائے گا۔اس کے بعد اوربٹل پلیٹ فارم (اوپی) تجربات کے لئے 3-اے ایکس ا?ئی ایس اسٹیبلائزڈ موڈ میں برقرار رکھنے کے لئے مدار کو 350 کلومیٹر سرکلر ا?ربٹ میں کم کرنے کے لئے راکٹ کے چوتھے مرحلے کو دوبارہ شروع کیاجائے گا۔اس کامیاب مشن کے بعد سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے، اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا، پی ایس ایک وی-سی58/ ایکپوسیٹ مشن مکمل ہو گیا۔”انہوں نے کہا، “سب کو نیا سال مبارک ہو۔ ایک اور پی ایس ایل وی مشن کامیابی سے مکمل ہوا اور 650 کلومیٹر کے مدار میں رکھا گیا،”۔ انہوں نے کہا کہ مدار تک پہنچنے میں کچھ اور وقت (تقریباً 4,000 سیکنڈ) لگے گا۔ سائنسی تجربات کے لیے پی او ای ایم-3 کو دو بار استعمال کرکے لانچ وہیکل کے چوتھے مرحلے میں پی ایس 4 انجن کو بند کرکے اور پھر چالو کرکے 350 کلومیٹر تک کم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم واقعی خوش ہیں اور ہمارے پاس پرجوش وقت ہے۔