80کروڑغریب لوگوں کیلئے مفت راشن اسکیم میں آئندہ پانچ سال تک توسیع وزیر اعظم کا اعلان

کہا’ ایک ملک ایک راشن کارڈ سے بھر ملک بھر میں اناج حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی ‘
یو این آئی
درگ (چھتیس گڑھ)//وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری انا یوجنا کے تحت مفت راشن اسکیم کو اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ان کی پہلی ترجیح ہے۔کل یہاں ایک بڑی انتخابی میٹنگ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن دینے کی یہ اسکیم دسمبر کے مہینے میں ختم ہو رہی تھی لیکن اب اسے پانچ سال تک بڑھایا جائے گا۔ یہ محض انتخابی اعلان نہیں ہے بلکہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت روزی روٹی کمانے کے لیے گھروں سے دور جانے والوں کوبھی ون نیشن ون راشن کارڈ کے ذریعے ملک بھر میں اناج حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔انہوں نے مردم شماری کے سلسلے میں کانگریس کا نام لیے بغیر اس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑی ذات غریب ہے جس کے لیے ان کی حکومت نے تمام اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہیں ڈرلگ گیا ہے کہ اگر غریب اکٹھے ہوگئے اور ان کی طاقت بن گئی تو ان کا کیا بنے گا۔ دکان چلانے کے لیے ایک نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ غریبوں کو بانٹنے اور آپس میں لڑانے کا کھیل شروع ہو رہا ہے۔ غریبوں کے اتحاد کو توڑنے کی نئی سازشیں رچی جا رہی ہیں، ذات پات کا زہر ملایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ متحد ہو کر اس سازش کو ناکام کرنے کو کہا۔او بی سی زمرے کا عظیم خیر خواہ بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا۔ میڈیکل کالجوں میں او بی سی ریزرویشن دیا گیا، ان کی حکومت میں سب سے زیادہ او بی سی وزراء￿ ہیں، پھر بھی کانگریس والے پانی پی پی کر گالیاں دیتے ہیں۔ ذات پات سے نفرت ہے تو وہ اس کے لیے پوری او بی سی برادری کو کیوں گالی دیتے ہیں؟او بی سی کو گالی دینابندکرنا چاہیے۔انہوں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا نام لیے بغیر ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے چھتیس گڑھ کی ساہو برادری کو چور کہا تھا۔ عدالت نے انہیں بھی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ نے جیل جانے کے لیے کچھ وقت دیا ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ ایشور ساہو کے بیٹے کا کیا جرم تھا۔ مودی نے رائے پور میں ای ڈی کے چھاپے اور نقدی کی برآمدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ رقم سٹے بازوں کی ہے۔ میڈیا میں یہ بات آرہی ہے کہ یہ ان تک پہنچ رہا ہے۔ پھر بھیڑ سے پوچھا کب تک اور جواب آیا بھوپیش بگھیل۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ دبئی میں بیٹھے سٹے باز وں سے ان کے کیا تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ بوکھلائے ہوئے ہیں، ان کے لوگ پیغامات دے رہے ہیں کہ بی جے پی والوں سے پیسے وصول کیے جائیں گے۔ دھمکیاں دے رہے ہیں ہاں تم کس کو ڈرا رہے ہو۔ عوام سب کچھ جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس والے دن بھر مودی کو گالی دیتے ہیں، بھوپیش بگھیل تو مرکزی ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کو بھی گالی دیتے ہیں۔