مزید سینکڑوںافراد غزہ سے منتقل اموات کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز

اُڑان نیوز نیٹ ورک
غزہ//اسرائیل کی محصور فلسطین میں بمباری اور زمینی حملوں کے دوران سیکڑوں غیر ملکی اور دوہری شہریت کے حامل افراد غزہ سے مصر میں داخل ہوگئے، جہاں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مصر کا کہنا ہے کہ وہ 7 ہزار غیر ملکیوں کی رفح سرحد پار کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور فلسطینی طرف کے سرحدی ترجمان نے کہا کہ تقریباً 100 افراد جمعرات کے روز منتقل ہونے میں کامیاب رہے۔ترجمان کے مطابق روانگی کے دوسرے روز کے اختتام پر تقریباً 400 غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل افراد اور 60 شدید زخمی فلسطینیوں نے بذریعہ ایمبولینس سرحد پار کی۔جمعرات کو منتقل ہونے والوں کی فہرست میں سیکڑوں امریکی شہری، بیلجیئیم کے 50 شہریوں کے علاوہ یورپ، عرب، ایشیائی اور افریقی ممالک کے متعدد لوگ شامل تھے۔امریکی پاسپورٹ کی حامل 14 سالہ شہری سلما شاتھ نیسرحد پار کرنے سے قبل بتایا کہ یہاں کھانے پینے کی اشیا ، پانی، گیس یا پناہ لینے کی جگہ موجود نہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’لوگ سونے کے لیے ہسپتال جا رہے تھے، بہت لوگ شہید ہو گئے، انٹرنیٹ ، مواصلات اور بجلی بھی میسر نہیں، ہمارا گھر دھماکے میں تباہ ہو گیا اسی لیے ہم رفح آگئے۔‘یہ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد سے کئی ہفتوں کی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں پھنسے 24 لاکھ افراد میں سے معمولی تعداد میں لوگوں کا انخلا ہے۔برطانیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 ٹن امداد غزہ میں بھیجنی شروع کر دی ہے جس میں فورک لفٹ ٹرکس، بیلٹ کنوئیرز، اور لائٹنگ ٹاورز شامل ہیں تاکہ رفح کو انسانی امداد کے سامان کی ترسیل تیزی سے کرنے میں مدد مل سکے۔