آواس یوجنا کے نام پر گھوٹالا ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمیشنر کی تحقیق خوش آئند:عوام

دانش اقبال
جموں //ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمیشنر ڈوڈہ فلیل سنگھ نے پنچایت روتی پدرنہ کا دورہ کر کے آواس یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر کا بغور جائزہ لیا جہاں موصوف نے معتدد ایسے کیسز کی ویری فکیشن کی جو غیر مستحق افراد کے نام کئے گئے تھے ـ محکمہ دیہی ترقی کی ملی بھگت کی پول کھولنے پر پنچایت کی عوام نے اے سی ڈی فلیل سنگھ کی کارروائی کو سراہا اور اُمید ظاہر کی موصوف دیہی ترقی میں مزید خرد برد کو طشت از بام کرکے مستحقین کو اُن کا حق دلانے میں مدد گار ثابت ہونگے ـ عوام کا کہنا تھا کہ رشوت ستانی اور گھوٹالا بازی کے اِس دور میں ایسے آفیسران عوام کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ـ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسے انصاف پسند آفیسران کی سماج کو اشد ضرورت ہے اور سماج کے ہر فرد کا فرض ہے کہ ایسے آفسیران کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو جائے ـ