فضل آباد میں پنچایتی ووٹر لسٹوں میں دھاندلی کا الزام

ایک ہی وارڈ سے تیس ووٹر غائب ،فوت شدہ افراد کے نام فہرست میں شامل
امیرالدین زرگر
سرنکوٹ//تحصیل سرنکوٹ کی پنچایت فضل آباد اپر محلہ کھیتر وارڈ نمبر تین میں پنچایتی ووٹر لسٹ 2023 میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مکینوںنے بتایا کہ 2020 کی ووٹر لسٹ میں 136 نام درج تھے جبکہ 2023 کی لسٹ میں محض 117 افراد کے نام لکھے گئے ہیں جن میں سے پانچ افراد کی وفات ہو چکی اور پانچ لڑکیاں جن کی شادی دوسری جگہ ہوئی ہے اور چار افراد کے نام ڈبل لکھے گئے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی لڑکیوں نے آنگن واڑی میں فارم لگے لیکن اُن کے ووٹر لسٹ میں نام ہی نہیں ۔مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس کی خصوصی طور پر انکوائری کی جائے کہ آخر دھاندلی کیوں کی گئی ۔انہوں نے کہا کے تب تک آنگن واڑی کی پوسٹوں پر روک لگائی جائے جب تک ووٹر لسٹ درست نہیں کی جاتی ۔اس ضمن میں جب بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بفلیاز سے جانکاری چاہی تو انہوں نے بتایا ’’ یہ معاملہ میری جائنگ سے پہلا ہے متعلقہ بی ایل او سے جانکاری مل سکتی ہے اگر کوئی حل نہ ہو سکا تو میں خود بی ایل او سے جانکاری حاصل کروں گا ‘‘۔متعلقہ پنچایت سیکٹری اور جی آر ایس نے رابطہ کرنے پر بتایا ’’ جب لسٹیں بنائی گئی تھی تب لوگوں کو بھی اطلاع دی گئی تھی ،متعلقہ سرپنچ اور پنچوں کو بھی اطلاع دی گئی تھی لیکن جو لوگ ہمارے پاس آے ان کے نام اندراج کیے گئے اب جیسے ہی دوسرا سیشن شروع ہو گا تو درستگی کی جائے گی ‘‘