محکمہ جنگلات کے سائل اینڈ واٹر کنزرویشن ونگ بانہال کی طرف سے

مڈل اسکول ڈار پورہ بانہال میں ماحولیاتی بیداری مہم کا انعقاد
بانہال // محکمہ جنگلات کے سائل اینڈ واٹر کنزرویشن ونگ فارسٹ رینج بانہال کی طرف سے آج بانہال کے مڈل اسکول ڈار پورہ میں مشن لائف کے تحت ماحولیات کو صاف و شفاف رکھنے کی غرض سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا – اس موقع پر محکمہ جنگلات کے فارسٹر رگھوبیر سنگھ دیگر ملازمین اسکولی طلباء اور اسکول کے اساتذہ نے شرکت کی – اس موقع پر ماحولیات کو پاک و صاف رکھنے کے لئے حلف دلانے کے علاوہ تدابیر پیش کی گئی – انہوں نے آبی ذخائر کو صاف رکھنے، پلاسٹک کے استعمال سے بچنے، دھواں کم کرنے کے علاوہ دیگر تدابیر سے واقف کرایا گیا جس سے ماحولیات کو صاف رکھا جا سکے- محکمہ جنگلات کے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ مشن لائف کے تحت وہ پورے بلاک میں ماحولیات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے یہ بیداری مہم چلا رہے ہیں اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے – انہوں نے کہا کہ وہ بلاک بانہال کے مختلف اسکولوں میں جاکر بچوں میں یہ بیداری پھیلا رہے ہیں کہ وہ ماحولیات کو صاف رکھنے کے لئے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ تدابیر پر عمل کریں -اس موقع پر مقررین نے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانا سماج کے ہر فرد کی مل جلی ذمہ داری ہے – انہوں نے کہا کہ جتنا ہو سکے پلاسٹک کے استعمال سے بچنا ہے، گیس کے بدلے گوبھر گیس کا استعمال، ایل ای ڈی بلب، سائیکل یا بس کے ذریعے سفر کرنے سے کاربن ڈائی اکسائیڈ کو کم کیا جا سکتا ہے- اس موقع پر ان کے علاوہ اسکول کے انچارچ مظفر احمد ، سجاد احمد، راشد احمد و جنگلات کے دیگر ملازمین نے بھی ماحولیات کو پاکیزہ رکھنے پر روشنی ڈالی – اس موقع پر ایک آبی ذخائر کی صفائی بھی عمل میں لائی گئی-