چکناڑواہ چملواس میں بیداری ریلی کاانعقاد

بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے پر زور
بانہال // محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلہ کرانے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کی غرض سے پیر کو ضلع رام بن کے تعلیمی زون بانہال کے کلسٹر چملواس میں ایک کمیونٹی موبلائز یشن کم اینرولمنٹ مہم کا انعقاد کیا گیا –
زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد شفع گیری اور ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول چکناڑواہ کی قیادت میں ہائی اسکول میں منعقد اس بیداری مہم میں طلباء￿ کلسٹر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، والدین اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی –
اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکار ی اسکولوں میں کرائیں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ 18 سال کی عمر تک کا کوئی بچہ اسکول سے باہر نہ رہے – انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور سرکار کی طرف سے اس بات زور دیا جا رہا ہے کہ کوئی بچی ان پڑھ نہ رہے – چیف ایجوکیشن افیسر نے مزید کہا کہ انہوں نے ہر کلسٹر میں بیداری کیمپ منعقد کئے اور اب اس کے بعد نیل کلسٹر میں یہ مہم اختتام پزیر ہو گی –