بی جے پی والی حکومت نے کشمیر ،منی پور

ناگالینڈ جیسے علاقوں میں تشدد کا خاتمہ کیا
نیوزڈیسک
نئی دہلی //وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا بلکہ کشمیر ، منی پور اور دیگر نکسل اور دیگر شورش زدہ علاقوں میں قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ہیں جس کی بدولت ملک میں اندرونی سلامتی مضبوط ہوئی ہے ۔ داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں BJP حکومت ملک میں ساحلی سلامتی کو اعلیٰ ترین ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر موصوف دوارکا کے Okha میں ساحلی Policing کی قومی اکیڈمی کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ امت شاہ نے کہا کہ اکیڈمی ایک سال میں تین ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کو تربیت کی سہولت مہیا کرے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سرحدی علاقوں کی ترقی اور سکیورٹی اہلکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چل رہی ہے حکومت نے نہ صرف کشمیر ، منی پور، ناگالینڈ اور جھار کھنڈ میں نکسل واد اور ملٹنسی کو ختم کیا بلکہ ان علاقوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور بھی شروع ہوا ہے جس کی بدولت ہندوستان کی اندرونی سلامتی بہتر ہوئی ہے ۔ امنت شاہ نے کہا کہ اگر ہماری سرحدیں محفوظ نہیں ہوں گی، تو ملک کے اندرونی علاقوں کی ترقی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس تقریب کے دوران وزیر داخلہ نے کَچھ ضلع میں Jakhau ساحل پر واقع BSF کی پانچ ساحلی چوکیوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح بھی کیا۔