ایمرجنسی کووِڈ رسپانس پیکیج جموں وکشمیر میں75جدید ترین سہولیات قائم کی جارہی ہیں

اُڑان نیوز
جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایمرجنسی کووِڈ رسپانس پیکیج (اِی سی آر پی ۔II) کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے قیام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر آیوشی سودھن نے تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں اِنفراسٹرکچرل پروجیکٹوں کے قیا م کی پیش رفت کی وضاحت کی گئی اور مرکزی حکومت وزارتِ صحت و خاندانی بہبود سے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے ایمرجنسی کووِڈ رسپانس پیکیج ( اِی سی آر پی ۔II) کے تحت زچگی کے آئی سی یو، ہائبرڈ پیڈیاٹرک آئی سی یو، آکسیجن کی مدد سے پیڈ یاٹرک وارڈوں اور 6بستروں اور 20پری فیب ڈھانچے کی منظور ی دی گئی ہے۔سیکرٹری موصوف کو جانکاری دی گئی کہ جموںوکشمیر یوٹی میں کل 75 جدید ترین سہولیات قائم کی جارہی ہیں۔ جس میں 27 میٹرنل آئی سی یو ( 245بستروں) ، 21پیڈیاٹرک ہائبرڈ آئی سی یو (221بستروں)، 14آکسیجن سپورٹیڈ پیڈیاٹرک وارڈز( 346بستروں) اور 13 چھ بستروں اور20 بستروں پر مشتمل پری فیب ڈھانچے( 148 بیڈز) 102.06کروڑ روپے سے قائم کئے جارہے ہیں جن میں سے 52 سہولیات (581بستروں) مکمل ہوچکی ہیں اور 19 سہولیات (301 بستروں)پر کام جاری ہے اور باقی چار سہولیات (78) بستروں ) کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔سیکرٹری نے شراکت داروں کے درمیان’’ سپرٹ ڈی کور‘‘ کی ضرور ت پر زور دیا کیوں کہ یہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے اہم ہے ۔ تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام رُکاوٹوں کو جلد اَز جلد دور کرنے کے لئے مشترکہ معائینہ سے اِی سی آر پی ۔IIکے تحت تیار کردہ تمام سہولیات کے فزیکل آڈِٹ کے اِنعقاد کے لئے ہدایات جاری کیں ۔بھوپندر کمار نے اِس بات پر زور دیا کہ اِی سی آر پی ۔II کے تحت تیار کردہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات ہیلتھ کیئر محکمہ کے لئے ایک بڑا کام کریں گی کیوں کہ اِن سہولیات کے اِضافے سے محکمہ اہم نگہداشت کی خدمات کو جموںوکشمیر یوٹی کے دُور دراز علاقوں تک بڑھا سکے گا۔مزید،تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اے اِی آر بی سرٹیفکیشن ، پی این ڈی ٹی رجسٹریشن وغیرہ جیسے اَصولوں کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور مریضوں کے مفاد میں صحت خدمات کو عوام کی خاطر وقف کرنے کے لئے ضروری رسمی کارروائیوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔میٹنگ میں پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر ،جموں ، راجوری ، ڈودہ ، بارہمولہ ، اننت ناگ ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، دونوں صوبوں کے تمام سی ایم اوز اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں جی ایم سیز / ڈی ایچزاور صحت و طبی تعلیم کے دیگر سینئر اَفسران ، نیشنل ہیلتھ مشن اور ایچ ایل ایل لائف کیئر لمٹیڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔