کھڑی میں بجلی اور سڑک کی خستہ حالی کو لیکر عوامی نمائندوں کی قیادت میں مظاہرہ انتظامیہ و کمپنیوں کے خلاف سراپااحتجاج لوگوں کومسائل کے تدارک کی یقین دہانی

قمر الدین منہاس
رام بن // پہاڑی ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی کے صدر مقام میں آج پھر سے عوامی نمائندوں کی قیادت میں لوگوں نے عوامی مسائل کو لیکر ذبردست احتجاجی دھرنا دیا اور عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی مانگ کی ہے۔ سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں کھڑی مہو منگت رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور بجلی کے ناقص نظام کو لے کر عوامی نمائندوں نے کھڑی بازار سے ایک ریلی نکال کر بس سٹینڈ کھڑی میں احتجاجی دھرنا دیا اس دوران لوگوں نے انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے بجلی اور سڑک کی بحالی کا مطالبہ کیا۔اس دوران احتجاج کرتے ہوئے ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، سرپنچوں و پنچوں کے علاوہ تاجر برادری اور تحصیل کھڑی کے علاقوں کے لوگوں نے احتجاج دھرنا دیکر کھڑی بازار کو بند کر دیا جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی دن بھر متاثر رہی۔ مظاہرین نے انتظامیہ اور ریلویکمپنی کے خلاف ذبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے کیونکہ حکام کی نوٹس میں لانے کے لئے دو دن قبل سڑک اور بجلی کے معاملات کو لیکر کھڑی میں پنچایتی نمائندوں نے ایک پرامن احتجاج درج کیا تھا اور مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیاتھا لیکن بدقسمتی کی وجہ سے انتظامیہ نے کوئی بھی توجہ نہیں دی ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق کہ ناچلانہ سے کھڑی تک کی پانچ کلو میٹر رابطہ سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے لگاتار درد سر بنی ہوئی ہیں کیونکہ اس سڑک کا ایک حصہ ہرنیہال کے مقام پر لگاتا دھنس رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کھڑی کے لوگوں کا بلکہ درجنوں دیہات کے لوگوں کو قومی شاہراہ یا سب ڈویڑن بانہال کے ساتھ رابطہ کٹا ہوا ہے اور عوام مسلسل مشکلات سے دو چارہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کھڑی میں پچھلے کئی عرصہ سے ناچلانہ کھڑی سڑک ارکان کی زیر نگران میں ہے جہاں ریلوے کی درجنوں کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں سے ناردن ریلوے ،ارکان اور افکاں کے علاوہ کئی چھوٹی بڑی کمپنیاں شامل ہے اور یہ سبھی کمپنیاں اس سڑک کا استعمال کر رہی ہیں جس کے باعث یہ سڑک خستہ حالی کا شکار بنی ہوئی ہے اور سڑک کی بگڑتی حالت عوام کے لیے تشویش کا باعث بن چکی ہیں احتجاجیوں نے کہا کہ علاقہ میں ذبردست بجلی بحران کیوجہ سے لوگ گھپ اندھیرے میں رہ رہے ہیں اور حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کھڑی تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق ہے کیونکہ علاقہ حکام کی طرف سے عدم توجہگی کا شکار بن کر رہ گیا ہے اس معاملہ کو لیکر آج کھڑی میں لوگوں کی طرف سے زبردست احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ تحصیل کھڑی کے کئی مسائل ہیں لیکن آج خاص طور سے ناچلانہ کھڑ ی سڑک کی خستہ حالی اور بجلی کے ناقص نظام نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی کر عوام سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے کئی بار متعلقہ حکام ،انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنی کو آگاہ کیا لیکن بدقسمتی کی وجہ سے معاملہ جوں کا توں بنا ہوا ہے اور حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ اس سے قبل بھی ہرنیہال کے مقام پر سڑک کا اکثر حصہ باربار دھنس جاتا ہے اور تعمیراتی کمپنیاں اپنے استعمال کے لئے وقتی طور پر لگاتار ملبہ ڈال کر اپنے کام کو مکمل کرنے کی کوشش میں لگی ہیں جو کہ بار بار لوگوں کے مشکلات کو حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کھڑی میں بجلی کا نظام بھی پوری طرح سے درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں اور یہاں کے صارفین کو ہر مہینے پر باضابطہ طور پر صرف بجلی بلیں تھمائی جاتی ہیں مگر بجلی کبھی دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ہماری ان مانگوں کو پورا کیا جائے گا تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔اس موقعے پر ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس بٹ اور ایس ڈی پی او بانہال نثار احمد خواجہ احتجاجیوں کے پاس کھڑی پہنچے اور ان کے مطالبات کو سناسْننے اس دوران ایس ڈی ایم بانہال نے احتجاج کر رہے لوگوں کو ایک ہفتے کا وقت مانگا اور انہیں یقین دہانی دلائی کہ عوام کہ ان مطالبات کو ترجی بنیادوں پر پوری طرح سے حل کرنے کی کوشیش کی جائے گے انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا