ٹھاٹھری کی نئی بستی محلہ میں رہائشی مکانات کوبھاری نقصان برفباری وبارشوں کے متاثرین کی بازآبادکاری کی جائے گی:ڈی سی

عارف ملک
بھلیسہ//حالیہ برفباری و بارشوں کی وجہ سے جہاں بھلیسہ،بونجواہ میں کئی رہایشی و غیر رہائشی کو نقصان پہنچا ہے وہیں ٹھاٹھری کے نئی بستی نامی ایک محلہ کو بھی بارشوں و برفباری کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوری بستی میں موجود مکانات میں بڑے پیمانے پر دراڑیں پڑ چکی ہے جس میں ایک مسجد بھی شامل ہے. بتایا جاتا ہے کہ نئی بستی محلہ میں 8 مکانات و ایک مسجد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں. مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 8 رہایش مکانات جن میں اچانک دراڑیں پڑ چکی ہیں قابل استعمال نہیں رہ چکی ہے اور کسی بھی وقت یہ مکانات گر سکتے ہیں. اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم و ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر آمین زرگر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا. مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبوں کی بازابادکاری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے. جن لوگوں کے رہایشی مکانات تباہ ہوچکے ہیں ان میں نور محمد ولد نور علی، طارق حسین ولد قطب الدین، ریاض احمد ولد غلام حسین، محمد ایوب ولد غندراخان، و اقبال حسین شیخ ولد غلام علی شامل ہیں.ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی بازآبادکاری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔