رام بنمیں 1294 کنال سرکاری اراضی بازیاب ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

رام بن//ضلع انتظامیہ رام بن نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھی اور ضلع کی آٹھ تحصیلوں میں 1294 کنال سے زائد ریاستی اراضی بازیاب کرا لی۔تحصیلدار بانہال کی قیادت میں مشترکہ انسداد تجاوزات مہم میں تحصیل بانہال میں 445 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرانے کے علاوہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔اسی طرح ریونیو افسران کے تحت مشترکہ انسداد تجاوزات مہم نے تحصیل رام بن میں 305 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرائی۔ محکمہ ریونیو کے مطابق، رام بن میں مشترکہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ریونیو، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی ٹیموں نے ریاستی اراضی پر تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے علاوہ کھڑی میں 138 کنال ، رامسو میں 79 کنال اور بٹوٹ میں 76 کنال۔سمیت کروڑوں کی مالیت کی 1294 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرا لی۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر رام بن نے ریونیو افسران اور ٹیم کے دیگر ارکان سے کہا کہ وہ ریاستی اراضی کو تجاوزات سے خالی کرانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔