جموںسرینگرشاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور لقمہ اجل کٹھوعہ سڑک حادثے میں طالبہ از جان 10دیگر زخمی

نیوزڈیسک
جموں//سرینگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح کاو باغ رام بن کے نزدیک اوئیل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق کاو باغ رام بن میں پیر کی صبح اوئیل ٹینکر زیر نمبر (JKO2BE 6628) کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس اورمقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد قیوم وانی ساکن واگن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ادھر کٹھوعہ ضلع کے براول علاقے میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے متعد د طلبا کو ٹکر ماری جس وجہ سے گیارہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ کے براول علاقے میں سڑک کراس کر رہے طلبا کو ایک تیز رفتارگاڑی نے ٹکر ماری جس وجہ سے ایک درجن کے قریب طلبہ وطالبات زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالب علموں کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پر ایک کو مردہ قرار دیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی۔کھٹوعہ حادثے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ دکھ زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔ منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کٹھوعہ میں ہونے والے المناک سڑک حادثے سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔انہوں نے مزید لکھا ’’ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ میری دعا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چھوٹے بچے جلد صحت یاب ہوں۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی