پنچایت روتی پدرنہ میں پانی کی شدید قلت،آبادی پریشان محکمہ جل شکتی پانی سپلائی کو بحال کر نے میں پوری طرح ناکام

دانش اقبال

ڈوڈہ // ضلع ہیڈ کواٹر سے تقریباً17کلو میٹر دوری پر واقع پنچایت روتی پدرنہ کے لوگ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔مقامی آبادی لگ بھگ 5000گھر پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی کمی کے وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر پنچایت روتی پدرنہ میں ایک ایسا پانی کا ٹینک بنایا جائے جس سے پنچایت روتی پدرنہ کی عوام کو پانی کی قلت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔نسار احمدشکر،غلام قادر دیو نے نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ضرورت زندگی کا ایک اہم جز ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔