پنچایت روتی پدرنہ کے وارڈ نمبر 5میں گیس سلنڈر دھماکہ دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،لاکھوں کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

دانش اقبال

ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ سے تقریباً20کلو میٹر دوری پر واقع پنچایت روتی پدرنہ کے وارڈ نمبر5دیونی میں طارق آہنگر کے گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں دومنزلہ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔مقامی لوگوںنے جائے وارادت پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی۔ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ مکان آناً فاناً راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔اس دوران بتایا جاتا ہے کہ مکان میں موجود زیورات سمیت دیگر قیمتی مال واسباب مکمل طور پر تباہ ہو ا ہے اور آگ متاثرہ کنبہ کے افراد خانہ کھلے آسمان تلے آگئے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی سے متاثرہ کنبہ کی بازآبادکاری کیلئے فوری طور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئندہ وقت ان کیلئے مشکل اور کٹھن ثابت نہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ کنبے کومناسب معاوضہ دیاجائے تاکہ ان کی مشکلات کاکسی حدتک ازالہ ہوسکے ۔