جموں یونیورسٹی سے ایم ایس سی ریاضی میں اول پوزیشن

مینڈھر کے نوجوان نے جموں یونیورسٹی
سے ایم ایس سی ریاضی میں اول پوزیشن حاصل کی
اُڑان نیوز
جموں//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے جموں یونیورسٹی سے ایم ایس سی ریاضی میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ محمد عمران خان جنجوعہ ولد محمد ایوب سکنہ کیری کانگڑہ نے 90.55فیصد نمبرات حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا۔ جموں یونیورسٹی کی طرف سے ایم ایس سی کے ظاہر نتائج کے مطابق عمران خان نے 2200نمبرات میں سے 1992نمبرات حاصل کئے۔