مشیر کے کے شرما نے جموں میں
یوم آزادی کے موقعہ پر عصرانہ کی میزبانی کی
اُڑان نیوز

جموں //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل کنونشن سینٹر جموں میں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں عصرانہ کی میزبانی کی۔اس موقعہ پرممبرپارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس ، میئر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا ، ڈپٹی میئر پورنیماشرما ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، انسپکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ ، ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان کے علاوہ سول ، انتظامیہ ، پولیس ،ریٹائرڈ سروس مین، سابق وزراء، سابق ممبران اسمبلی ، سابق فوجی اور مختلف میدانوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اورمختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کے قائدین وغیرہ معزز شخصیات نے عصرانہ میں شرکت کی۔عصرانہ میں سینئر سول اور پولیس افسران ، صحافتی برادری اور ممتاز شہریوں نے بھی شرکت کی۔مشیر کے کے شرما نے مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یوم آزادی کی مبارک باددی۔