سنہا نے سر ی نگرمیں یوم آزادی کے موقعہ پر عصرانہ کی میزبانی کی

لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے سر ی نگرمیں یوم
آزادی کے موقعہ پر عصرانہ کی میزبانی کی
اُڑان نیوز

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہانے کل یہاں سہ پہر ایس کے آئی سی سی میں74ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں عصرانہ کی میزبانی کی۔اس موقعہ پر جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل، ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشران ،چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، 15کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، وائس چانسلر ، سابق قانون ساز کے علاوہ معزز شہری ، پولیس، فوجی آفیسر ، سابق فوجی اور مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنماﺅں نے عصرانہ میں شرکت کی۔مرحوم سجاد احمد کھانڈے سرپنچ ووسو اننت ناگ اور سیاسی کارکن ، شیخ وسیم باری کے اہل خانہ جنہیں ملی ٹنٹوں نے مارا تھا کے علاوہ وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی انشا بشیر بھی اس تقریب میں بالخصوص مدعو کئے گئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یوم آزادی کی مبارک باد دی۔