آٹھ ماہ قبل برفانی تودے کی زد میں آنے والے فوجی کی لاش برآمد

آٹھ ماہ قبل برفانی تودے کی زد میں آنے والے فوجی کی لاش برآمد
سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول پر زائد از آٹھ ماہ قبل ایک برفانی تودے کی زد میں آکر دفن ہونے والے ایک فوجی جوان کی لاش ہفتے کے روز گلمرگ میں برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوان کی لاش ہفتے کے روز گلمرگ میں ایل او سی پر روشنی فرسٹ پوسٹ پر برآمد کی گئی۔فوجی جوان کی شناخت راجندر سنگھ کے بطور کی گئی ہے جو فوج کی11 گڑوال سے وابستہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی جوان شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایل او سی پر سال رواں کے 8 جنوری کو ایک برفانی تودے کی زد میں آ کر لاپتہ ہوا تھا۔یو این آئی