بی ڈی سی چیئرمین کو ایک مالی سال میں 25 لاکھ روپے خرچ کرنے کا اختیار

بی ڈی سی چیئرمین کو ایک مالی سال
میں 25 لاکھ روپے خرچ کرنے کا اختیار
اُڑان ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے جموں و کشمیر میں حلقہ ترقیاتی فنڈز کی طرز پر بلاک ڈیولپمنٹ فنڈز تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی ترجمان روہت کنسل کے مطابق ”حلقہ ترقیاتی فنڈ کی طرز پر ایل جی نے بلاک ڈیولپمنٹ فنڈز کی تشکیل کی منظوری دی، بلاک میںترقیاتی کاموں کے لئے ہر ایک بی ڈی سی چیئرمین کے اختیار میں 25لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔کاموں کی نشاندہی مقامی ترجیحات کے مطابق بی ڈی سی کے چیئر مینوں کے ذریعہ کی جائے گی“۔اس سلسلے میں سکریٹری محکمہ دیہی ترقی ، شیتل نندا نے کہا ”آپریشنل رہنما اصول حلقہ ترقیاتی فنڈز (سی ڈی ایف) کی طرح ہوں گے“۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی حکومت نے جموں و کشمیر کی پنچایتوں کو فنڈز کے ساتھ با اختیار بنایا ہے۔ سکریٹری نے مزید کہا کہ اب بی ڈی سیزکومالی اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔شیتل نندا نے کہا”ہم بی ڈی سی چیئر مینوں کو سرکاری رہائش فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ہم نے انہیں دفتر اور کمپیوٹر فراہم کئے ہیں“۔